صدر ٹرمپ کو سپریم کورٹ سے ریلیف، بال روم منصوبے کی تعمیر جاری

سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس بال روم منصوبے پر روک معطل کر دی، جس سے تعمیر دوبارہ شروع ہو سکے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر ٹرمپ کو سپریم کورٹ سے ریلیف، بال روم منصوبے کی تعمیر جاری

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس بال روم منصوبے پر روک کا حکم معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد منصوبے کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس بال روم منصوبہ 65 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ بال روم اور زیرِ زمین بنکر کی مجموعی لاگت کم از کم 600 ملین ڈالر متوقع ہے۔

صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بال روم منصوبہ قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ منصوبہ نہ صرف وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی بلکہ اہم تقریبات کے انعقاد کے لیے بھی ضروری سمجھا جا رہا ہے۔ اس کی تکمیل سے وائٹ ہاؤس کی اہمیت اور بڑھ جائے گی۔

یاد رہے کہ اس منصوبے پر پہلے بھی کئی بار روک لگ چکی ہے، تاہم حالیہ فیصلے نے ایک بار پھر اس کی اہمیت کو اجاگر کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں