پمز ہسپتال میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ہوا، رپورٹ خفیہ رہے گی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ پمز ہسپتال میں ہوا، جہاں ماہر ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب پمز لایا گیا۔ شفا ہسپتال کے دو ماہر امراض چشم نے بھی ان کا معائنہ کیا۔
پمز کے ماہرین نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا اور میڈیکل فٹنس رپورٹ تیار کی ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق رپورٹ کے مندرجات کا انکشاف نہیں کیا جا سکتا۔
پمز انتظامیہ نے کہا کہ مریض کی رازداری اور عدالتی احکامات کا احترام کیا جائے گا۔ طبی رپورٹ کے خفیہ مندرجات ظاہر نہیں کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ کا معاملہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت خفیہ رکھا جا رہا ہے۔












