سینیٹ اجلاس میں کورم کی نشاندہی سے ملتوی، عمران خان کی صحت پر گفتگو نہ ہوسکی

سینیٹ اجلاس میں کورم کی نشاندہی پر پی ٹی آئی سینیٹرز عمران خان کی صحت پر گفتگو سے محروم ہوگئے، اجلاس پیر تک ملتوی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سینیٹ اجلاس میں کورم کی نشاندہی سے ملتوی، عمران خان کی صحت پر گفتگو نہ ہوسکی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی سینیٹرز عمران خان کی صحت پر گفتگو کے لیے وقت لینے میں ناکام رہے۔ مشعال یوسفزئی نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں مشعال یوسفزئی کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر پی ٹی آئی سینیٹرز برہم ہوگئے۔ علامہ راجا ناصر عباس نے بھی اس پر اعتراض کیا۔

اجلاس کے دوران کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے سینیٹ اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔ طارق فضل چوہدری نے مشعال یوسفزئی پر کام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرز نے عمران خان کی صحت پر بات کرنے کے لیے وقت مانگا تھا، جو کورم کی نشاندہی کی وجہ سے نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن ارکان نے عمران خان کی صحت اور پارلیمنٹ میں ان کے کردار پر بات چیت کے لیے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس طلب کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں