عمران خان کی صحت پر حکومت کا ڈرامہ، اپوزیشن کا 27 ستمبر کو احتجاج کا اعلان

اپوزیشن نے عمران خان کی صحت پر حکومت کے ڈرامے کی مذمت کی اور 27 ستمبر کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی صحت پر حکومت کا ڈرامہ، اپوزیشن کا 27 ستمبر کو احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) اپوزیشن اتحاد نے حکومت پر عمران خان کی صحت سے متعلق ڈرامہ رچانے کا الزام عائد کیا ہے۔ 27 ستمبر کو بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سینیٹر راجہ ناصر، بیرسٹر گوہر اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان کے علاج پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہ ہونا توہینِ عدالت ہے۔

اپوزیشن نے 27 ستمبر کو احتجاج کے ساتھ لانگ مارچ کی تیاریوں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس نے آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں