عمران خان کی شفا ہسپتال منتقلی پر نظر ثانی اپیل، حکومت کی سپریم کورٹ میں درخواست

حکومت نے عمران خان کی شفا ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کی، جس میں کریمنل جسٹس سسٹم کی اسکیم پر اثرات کا حوالہ دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی شفا ہسپتال منتقلی پر نظر ثانی اپیل، حکومت کی سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) حکومت نے عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ قیدی کو پرائیویٹ ہسپتال منتقل کرنا کریمنل جسٹس سسٹم کے لیے خطرناک ہوگا۔ دیگر قیدی بھی جیل رولز کے خلاف ایسی ہی سہولت طلب کریں گے۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو بھی کیس میں شامل کیا جانا چاہیے تھا، جو سپریم کورٹ نے نظر انداز کیا۔

واضح رہے کہ عمران خان کو میڈیکل چیک اپ کے لیے پمز ہسپتال لایا گیا تھا اور صبح واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کا طبی معائنہ مکمل ہوا، اور انہیں صحت مند قرار دیا گیا، شفا ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں