پاکستان میں غیر ملکیوں کا داخلہ مکمل بند، 671 گرفتار افراد بلیک لسٹ

ایف آئی اے نے 671 غیر ملکیوں کو بلیک لسٹ کر دیا، ان کا پاکستان میں داخلہ ممنوع۔ ان افراد پر غیر قانونی سرگرمیوں کے شواہد ملے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں غیر ملکیوں کا داخلہ مکمل بند، 671 گرفتار افراد بلیک لسٹ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایف آئی اے نے 671 غیر ملکیوں کو فارن بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ افراد کال سینٹرز سے گرفتار کیے گئے اور ان کا پاکستان میں داخلہ مکمل طور پر بند ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، ان افراد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ ان پر دوبارہ پاکستان آنے کی پابندی ہوگی۔

ایف آئی اے نے ان افراد کے مقامی روابط کی تحقیقات کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے تاکہ نیٹ ورک میں شامل مزید عناصر کو پکڑا جا سکے۔

دفتر خارجہ کے ذریعے ان ممالک کو بھی ان افراد کی جرائم کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں جہاں سے یہ تعلق رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گرفتار افراد فراڈ، بلیک میلنگ اور آن لائن لائیو فحش مواد کی عالمی فروخت میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں