علی عثمان نے لیڈز ٹیسٹ میں اپنی شاندار باؤلنگ سے پہلی بار اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں، جس سے انگلینڈ پر دباؤ بڑھ گیا۔
لیڈز: (رائیٹ ناؤ نیوز) انگلینڈ کی ٹیم نے لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی پہلی اننگز 171 رنز پر محدود رہی۔
ہیری بروک نے 91، جارڈن کوکس نے 73، جو روٹ نے 66 اور ڈین لارنس نے 51 رنز بنائے۔ انگلینڈ کو پاکستان پر 195 رنز کی سبقت حاصل ہے۔
انگلینڈ کی طرف سے جیمی سمتھ 16 رنز اور جوفرا آرچر صفر پر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستانی اسپنر علی عثمان نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
علی عثمان نے کیریئر میں پہلی بار اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کر کے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ان کے علاوہ محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ عبداللہ شفیق 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے اوئلی رابنسن اور جوش ٹنگ نے 5،5 وکٹیں لیں۔















