بلوچستان کی پہلی خاتون کرکٹ کوچ خیرالنساء صوبے کی بیٹیوں کو کرکٹ میں آگے لانے کے لیے سرگرم

خیرالنساء بلوچ نے بلوچستان کی بیٹیوں کو قومی و عالمی کرکٹ تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔ ان کی کوششوں سے نوجوان کرکٹرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان کی پہلی خاتون کرکٹ کوچ خیرالنساء صوبے کی بیٹیوں کو کرکٹ میں آگے لانے کے لیے سرگرم

کوئٹہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) بلوچستان کی پہلی خاتون کرکٹ کوچ خیرالنساء صوبے کی بیٹیوں کو کھیل کے میدان میں آگے لانے کیلیے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے روایتی و ثقافتی رکاوٹیں توڑتے ہوئے صوبے کی پہلی خاتون کرکٹ کوچ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ان کی کوششوں سے بلوچستان کی نوجوان کرکٹرز کو اعتماد اور حوصلہ ملا ہے۔ خیرالنساء بلوچ نے کہا کہ وہ صوبے کی باصلاحیت بیٹیوں کو قومی اور عالمی کرکٹ میدان تک پہنچانا چاہتی ہیں۔

خیرالنساء نے کہا کہ پاک فوج خواتین کو کھیلوں میں شامل ہونے کے مواقع فراہم کر رہی ہے، جو قابل تحسین ہے۔ ان کی تربیت سے کوئی کھلاڑی قومی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرے تو یہ ان کی کامیابی ہوگی۔

کرکٹ اکیڈمی کی کھلاڑیوں نے کہا کہ خیرالنساء کی نگرانی میں انہیں بہترین تربیت اور مواقع مل رہے ہیں۔ ان کی کوچنگ سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ خیرالنساء نے ثابت کیا کہ عزم، محنت اور جستجو سے کوئی بھی منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔ ان کی کاوشیں بلوچستان کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں