950 پاکستانی بھیک مانگنے کے الزام میں مختلف ممالک سے ڈی پورٹ، 49 مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ

پچھلے ایک سال میں 950 پاکستانی بھیک مانگنے کے الزام میں مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہوئے، جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر 49 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
950 پاکستانی بھیک مانگنے کے الزام میں مختلف ممالک سے ڈی پورٹ، 49 مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایک سال میں بھیک مانگنے کے الزام پر 950 پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر 49 مسافروں کو بھیک مانگنے کی غرض سے بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 سے 2026 کے دوران سب سے زیادہ 897 پاکستانی سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوئے۔ متحدہ عرب امارات سے 22، عراق اور عمان سے 11،11، قطر سے 5 جبکہ بحرین اور ملائیشیا سے ایک، ایک پاکستانی کو واپس بھیجا گیا۔

سعودی عرب جانے والے 21، بحرین جانے والے 7، اور متحدہ عرب امارات و قطر جانے والے 5،5 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ یہ کارروائی ان کے بھیک مانگنے کے شبے میں کی گئی۔

عمان جانے والے 4، ملائیشیا جانے والے 3، جبکہ آذربائیجان، ازبکستان، انڈونیشیا اور ترکیہ جانے والے ایک، ایک مسافر کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔ تمام مسافروں کو مزید کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھیک مانگنے کی روک تھام کے لیے حکومت نے مختلف ممالک کے ساتھ تعاون بڑھایا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستانی شہریوں کی عزت و وقار کو برقرار رکھنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں