پاکستان کرکٹ خطرے میں، ہاکی سے بھی بدتر صورتحال ہوسکتی ہے: کامران اکمل

کامران اکمل نے پاکستان کرکٹ کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کرکٹ خطرے میں، ہاکی سے بھی بدتر صورتحال ہوسکتی ہے: کامران اکمل

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ کو سنجیدگی سے نہیں سنبھالا گیا تو اس کا حال ہاکی سے بھی برا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کامران اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز پاکستان کے لیے بہت چیلنجنگ ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم اس وقت کمزور دکھائی دے رہی ہے، جو پاکستان کے لیے ایک موقع ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہیری بروک اور جو روٹ اسکور نہ کریں تو انگلینڈ کی ٹیم مشکل میں آ جاتی ہے۔ پیس کے چکر میں محمد عباس کے تین سال ضائع کیے گئے۔ ان کے علاوہ ہمارے پاس تجربہ کار بولرز کی کمی ہے، جس پر غور کرنا ضروری ہے۔

کامران اکمل نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے فوری اور سنجیدہ فیصلے لینے ہوں گے، ورنہ حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کرکٹ منتظمین سے بہتر حکمت عملی اپنانے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی گزشتہ کچھ عرصے سے ناقدین کی زد میں ہے اور کئی سابق کھلاڑیوں نے اس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں