اظہر محمود نے کہا کہ بابر اعظم واحد سپر اسٹار ہیں جنہیں عزت نہیں مل رہی، ان کی قیادت میں پاکستان نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے بابر اعظم کے دفاع میں سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو اپنی کارکردگی کے باوجود عزت نہیں مل رہی۔
اظہر محمود نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے واحد سپر اسٹار ہیں جنہیں مسلسل تنقید کا سامنا ہے۔ بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف آخری سیریز کے بعد تقریباً پانچ ماہ ٹیم سے باہر رہنا پڑا۔
اظہر کے مطابق بابر سابق کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا ناقدین کے رویے سے دل برداشتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر میں کچھ خامیاں ہیں مگر وہ وقت کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں۔
اظہر نے مزید کہا کہ بابر اعظم قیادت میں زیادہ پراعتماد نظر آتے ہیں جبکہ قیادت سے ہٹنے پر تنقید کے باعث محدود ہو جاتے ہیں۔ بابر کی قیادت میں پاکستان نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
یاد رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 150 میچز میں 56.67 فیصد فتوحات حاصل کی ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل تک پہنچا۔















