ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر ڈرائیونگ کے جرم میں سڈنی عدالت نے 1500 ڈالر جرمانہ کیا، انٹر لاک ڈیوائس بھی لازمی قرار دی گئی۔
سڈنی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے ان پر 1500 آسٹریلوی ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
آسٹریلوی عدالت نے وارنر کے اعتراف جرم کے بعد یہ سزا سنائی۔ وارنر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میڈیا کوریج کے باعث وارنر کو سزا سے بچایا جائے۔
عدالت نے کہا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ وارنر کو گاڑی چلانے کے لیے انٹر لاک ڈیوائس نصب کرنی ہوگی۔
یہ فیصلہ وارنر کی ساکھ پر اثر ڈال سکتا ہے۔ انٹر لاک ڈیوائس الکوحل کی موجودگی میں گاڑی کو اسٹارٹ نہیں ہونے دے گی۔
واضح رہے کہ وارنر نے گزشتہ ماہ جرم کا اعتراف کیا تھا۔ وہ پاکستان سپر لیگ کے دوران سڈنی گئے تھے جہاں رینڈم بریتھ ٹیسٹ میں وہ شراب پی کر ڈرائیو کرتے پائے گئے۔















