پاکستان اقوام متحدہ کانفرنس برائے ڈس آرمامینٹ کی صدارت سنبھالے گا، خلا میں اسلحے کی روک تھام پر مباحثے ہوں گے۔
جنیوا: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان آج سے اقوام متحدہ کی کانفرنس آن ڈس آرمامینٹ کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ طاہر حسین اندرابی صدارت کے ساتھ ساتھ اپنی موجودہ ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم سفارتی موقع ہے۔
پاکستان اپنی صدارت کے دوران خلا میں اسلحے کی روک تھام اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر مباحثے منعقد کرے گا۔ اس کے علاوہ فوجی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے چیلنجز پر بھی بات چیت ہوگی۔
نومبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے ایک اہم قرارداد کی تیاری اور منظوری میں بھی پاکستان قیادت کرے گا۔ اس کے ساتھ کانفرنس کی سالانہ رپورٹ اور آئندہ کے ایجنڈے کی تیاری میں بھی معاونت ہوگی۔
یاد رہے کہ 65 ممالک پر مشتمل اس عالمی فورم کی صدارت پاکستان کے لیے موجودہ جغرافیائی صورتحال میں اہم سفارتی پیش رفت ہے۔














