وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ، ملکی معیشت پر بوجھ

وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار 832 ارب روپے کا اضافہ، ملکی معیشت پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق قرضوں میں اضافہ مالیاتی استحکام کو چیلنج کر رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ، ملکی معیشت پر بوجھ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وفاقی حکومت کے ابتدائی 28 ماہ کے دوران قرضوں میں 18 ہزار 832 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق مارچ 2024 سے جون 2026 کے دوران مقامی قرضے میں 16 ہزار 766 ارب روپے اور بیرونی قرضے میں 2 ہزار 66 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

دستاویزات کے مطابق نگران حکومت کے آخری مہینے فروری 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 64 ہزار 810 ارب روپے تھے۔ گزشتہ 28 ماہ میں ہونے والے اضافے کے بعد یہ قرضہ بڑھ کر جون 2026 تک 83 ہزار 642 ارب روپے ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کی دستاویزات کے مطابق فروری 2024 تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ 42 ہزار 675 ارب روپے تھا جو جون 2026 تک بڑھ کر 59 ہزار 441 ارب روپے ہو گیا۔ اسی طرح بیرونی قرضہ 22 ہزار 134 ارب روپے سے بڑھ کر 24 ہزار 201 ارب روپے ہو گیا۔

دستاویزات کے مطابق تین ماہ میں حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار 112 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ یہ اضافہ ملکی معیشت پر دباؤ ڈال رہا ہے اور مالیاتی استحکام کو چیلنج کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کا پرائمری سرپلس 26 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں