صدر آزاد کشمیر کیلئے شاہ غلام قادر جبکہ وزیراعظم کیلئے چوہدری طارق فاروق فیورٹ قرار

مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی حکمت عملی، شاہ غلام قادر اور چوہدری طارق فاروق اہم عہدوں کے لیے فیورٹ۔ نواز شریف جلد قائدِ ایوان کا اعلان کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر کی حکومت سازی میں اہم پیشرفت، شاہ غلام قادر اور چوہدری طارق فاروق فیورٹ

مری: (رائیٹ ناؤنیوز) مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔ میاں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم عہدوں کے لیے ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر، وزیراعظم اور دیگر عہدوں کے امیدواروں کے نام زیر غور آئے۔ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کے انتخاب کا اختیار نواز شریف کو دے دیا۔

نواز شریف جلد آزاد کشمیر کے قائدِ ایوان کا اعلان کریں گے۔ شاہ غلام قادر کو صدر جبکہ چوہدری طارق فاروق کو وزیراعظم کے لیے فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔

اجلاس میں دیگر جماعتوں سے روابط پر بھی بات چیت کی گئی۔ سینئر وزیر کے عہدے کے لیے بھی ممکنہ ناموں پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں پر بھی مشاورت جاری ہے۔ نواز شریف نے گڈ گورننس اور فلاحی منصوبوں پر زور دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں