خواجہ آصف کا بیوروکریسی پر شدید تنقید، احتساب کی عدم موجودگی پر تشویش

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی کو پاکستان کا مستقل حکمران قرار دیتے ہوئے احتساب کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خواجہ آصف کا بیوروکریسی پر شدید تنقید، احتساب کی عدم موجودگی پر تشویش

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی کو پاکستان کا اصل حکمران قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 78 سالہ تاریخ میں سیاستدانوں کا بھی احتساب ہوا، لیکن بیوروکریسی کو کبھی جوابدہ نہیں بنایا گیا۔

انہوں نے ایک سینیئر بیوروکریٹ کی مبینہ مالی بدعنوانی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کے احتساب کی بے شمار مثالیں موجود ہیں، لیکن بیوروکریسی کی ایسی مثالیں تلاش کرنا مشکل ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بیوروکریسی آج ایک ناقابل گرفت طبقہ بن چکی ہے تو اس کے ذمے دار سیاستدان ہیں، جو اپنی کمزوریوں کی وجہ سے بیوروکریسی کو فائدہ اٹھانے دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1970 کی دہائی میں قومیانے کی پالیسی کے تحت بیوروکریسی نے کاروباری اداروں کا کنٹرول سنبھالا، جس سے قومی اثاثے تباہ ہوگئے، لیکن کسی حکومت نے ان طاقتور عناصر سے سوال نہیں کیا۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے نواز شریف اور شہید بے نظیر بھٹو کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نجکاری پر توجہ دے رہی ہے، جس سے امید ہے کہ بیوروکریسی کی طاقت کو کم کیا جاسکے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں