لاہور میٹرو بس سروس بحال رکھنے پر ویڈا اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا معاہدہ، تنازع حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) لاہور میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ ویڈا اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سروس جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
جنرل منیجر آپریشنز عزیر شاہ نے بتایا ہے کہ ویڈا کے مطالبات پر غور کیا جارہا ہے۔ دونوں ادارے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میٹرو بس سروس بدستور چلتی رہے گی۔ ویڈا کے مالی اور دیگر مطالبات پر بات چیت جاری رہے گی۔
آج ویڈا اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔ ان مذاکرات میں کمپنی کے مطالبات کے حل پر پیشرفت کی امید ہے۔
واضح رہے کہ ویڈا کمپنی اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان مالی معاملات پر تنازع چل رہا تھا۔ تاہم دونوں نے مل کر سروس کو متاثر ہونے سے بچا لیا۔












