صدر مملکت کی مختلف ہائیکورٹس میں ججز تقرری کی منظوری، عدلیہ کی کارکردگی میں بہتری متوقع

صدر مملکت کی جانب سے مختلف ہائیکورٹس میں ججز تقرری کی منظوری سے عدلیہ کی کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر مملکت کی مختلف ہائیکورٹس میں ججز تقرری کی منظوری، عدلیہ کی کارکردگی میں بہتری متوقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) صدر مملکت آصف زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ایوان صدر کے مطابق لاہور، سندھ، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی گئی ہے۔

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق سندھ اور لاہور ہائیکورٹس کے کچھ ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق بھی کر دی گئی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی بھی منظور کر لی گئی ہے۔

صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن آئینی عدالت کے برابر کرنے کی سمری پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔ ہائیکورٹ ججز کے رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997 کے حکم میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

صدر زرداری نے ہارون اختر کو وزیر اعظم کا مشیر صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ کم عمر بچوں کی شادی کے بل پر بھی دستخط کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے حالیہ اجلاسوں میں 19 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی۔ ان اجلاسوں میں 5 ایڈیشنل ججز کی مستقلی اور ایک جج کی توسیع کی سفارش بھی شامل تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں