بھارتی فلم ڈائریکٹر شکیل نورانی مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار، عدالت نے ریمانڈ پر بھیجا

شکیل نورانی کے مبینہ زیادتی کیس میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ انہیں بلیک میل کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی فلم ڈائریکٹر شکیل نورانی مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار، عدالت نے ریمانڈ پر بھیجا

ممبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) بھارتی پولیس نے مشہور فلم ڈائریکٹر شکیل نورانی کو 33 سالہ اداکارہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ شکیل نورانی نے ‘بڑے دل والا’ اور ‘جورو کا غلام’ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ شکیل نورانی نے کام کے بہانے انہیں 2016 میں گھر بلا کر مبینہ طور پر نشہ آور چیز دی اور زیادتی کی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شکیل نورانی کو 8 اگست کو حراست میں لیا اور 12 اگست تک ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ نورانی پر الزام ہے کہ انہوں نے نازیبا ویڈیوز بنا کر اداکارہ کو بلیک میل کیا اور چھ سال تک استحصال کیا۔

فلم ڈائریکٹر کے وکیل نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں