ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے محسن رضائی کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں نمائندہ مقرر کیا ہے۔ اس فیصلے کی اہمیت میں کونسل کے چیئرمین محمد باقر ذوالقدر کی خدمات کو بھی سراہا گیا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے مشیر محسن رضائی کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کردیا ہے۔ اس حوالے سے حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سپریم لیڈر نے اپنے پیغام میں کونسل کے چیئرمین محمد باقر ذوالقدر کی خدمات کو بھی سراہا ہے۔ علی لاریجانی کی شہادت کے بعد محمد باقر ذوالقدر کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو ریکارڈنگ کا مقام اور وقت نہیں بتایا گیا ہے۔
ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای کو صحت مند حالت میں دکھایا گیا ہے، جہاں وہ کئی افراد کے ساتھ بیٹھے بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ایرانی خبر ایجنسی نے جاری کی ہے۔
یاد رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو پہلی بار منظر عام پر آئی ہے، جو ان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتی ہے۔















