محسن رضائی کو ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے جو ایرانی سکیورٹی پالیسیوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے سینئر مشیر محسن رضائی کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔
ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ محسن رضائی کو ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل سپریم لیڈر کے سینئر مشیر بھی رہے ہیں۔
محسن رضائی پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ ہیں اور انہوں نے 1981ء سے 1997ء تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں۔
محسن رضائی کو ایرانی سکیورٹی امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے اور وہ سپریم لیڈر کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل ایران کی سکیورٹی پالیسیوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور محسن رضائی کی تقرری اس تناظر میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔















