میر رضا قتل کیس میں پیشرفت، اغواء کا مقدمہ قتل میں تبدیل

کراچی میں میر رضا قتل کیس میں اہم پیشرفت، اغواء کا مقدمہ قتل میں تبدیل، نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میر رضا قتل کیس میں پیشرفت، اغواء کا مقدمہ قتل میں تبدیل

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) میر رضا قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ کے سامنے آنے پر اغواء کا مقدمہ قتل میں تبدیل کر دیا گیا۔

پہلے اغواء کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں الزام نمبر 795/20 کے تحت درج تھا۔ اب ایف آئی آر میں قتل عمد کی دفعہ 302 شامل کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی دفعات قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر شامل کی گئی ہیں۔

میر رضا قتل کی تحقیقات کے لیے نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ یہ ٹیم جائے وقوعہ، لواحقین اور دیگر افراد سے دوبارہ تفتیش کرے گی۔

یاد رہے کہ میر رضا ایک نوجوان تاجر تھے اور ان کے اغواء کے بعد قتل کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں