ایران میں 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 ہلاکتیں، فارنزک آرگنائزیشن کی تصدیق

ایران کی 40 روزہ جنگ میں 3519 افراد جاں بحق، فارنزک میڈیسن آرگنائزیشن نے تصدیق کی۔ جنگ کے اثرات جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 ہلاکتیں، فارنزک آرگنائزیشن کی تصدیق

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کی فارنزک میڈیسن آرگنائزیشن کے سربراہ نے بتایا ہے کہ 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان میں 3000 مرد اور 500 خواتین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تعداد صرف ان افراد کی ہے جو جھڑپوں میں جاں بحق ہوئے، جنوبی ایران میں امریکہ کے ساتھ حالیہ جھڑپوں میں جاں بحق افراد شامل نہیں ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ جاں بحق افراد میں 270 طلبہ بھی شامل تھے، زیادہ تر میناب کے شجرۂ طیبہ سکول کے طلبہ تھے۔ ان میں 38 بچے ایسے تھے جن کی عمر 5 سال سے کم تھی۔

رپورٹ میں واضح نہیں کیا گیا کہ ہلاک شدگان میں کتنے فوجی اہلکار شامل تھے۔ ایرانی خبر ایجنسی ارنا کے مطابق، 1460 شہری اور 2080 ایرانی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ یہ جنگ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی، جس کے اثرات اب بھی برقرار ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں