کراچی: اے ٹی ایم سے 53 لاکھ کی چوری، بینک منیجر گرفتار

کراچی میں ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ کی چوری کا واقعہ پیش آیا، جس میں بینک کا آپریشن منیجر ملوث نکلا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ رقم برآمد کر لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی: اے ٹی ایم سے 53 لاکھ کی چوری، بینک منیجر گرفتار

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) کراچی کے آرام باغ روڈ پر موجود نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ روپے کی چوری کا واقعہ پیش آیا، جس میں بینک کا آپریشن منیجر ہی ملوث نکلا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور بیشتر چوری شدہ رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ چوروں نے اے ٹی ایم کا لاک کھول کر رقم چوری کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق، بینک منیجر اور اس کے دوست نے اے ٹی ایم کیمرے پر چیونگم لگا کر واردات کی۔ دونوں ملزمان نے 53 لاکھ 70 ہزار روپے چوری کیے تھے۔

چوری شدہ رقم میں سے 29 لاکھ 74 ہزار روپے ملزمان سے برآمد کر لی گئی ہے۔ بینک منیجر نے رقم اپنے دوست کے پاس رکھوائی تھی۔

یاد رہے کہ بینک میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود یہ واردات عمل میں آئی ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ایک چیلنج ثابت ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں