جنرل ڈین کین نے ایران کے ساتھ جنگ میں مزید کشیدگی سے گریز کا مشورہ دیا، فضائی طاقت کے محدود نتائج کے خدشات پیش کیے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی آرمی چیف جنرل ڈین کین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری جنگ میں مزید کشیدگی بڑھانے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات میں ایران کے خلاف فضائی طاقت کے محدود نتائج کے خدشات پیش کیے ہیں۔
جنرل ڈین کین نے سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ ملاقاتوں میں اپنے تحفظات بیان کیے۔ انہوں نے ایران کے ممکنہ جوابی حملے کے خطرے پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ زمینی فوج ایران بھیجنے سے گریز چاہتے ہیں۔ تاہم انتظامیہ فضائی حملوں کے ناکامی کی صورت میں مزید فوجی اقدامات کے بارے میں سوچ رہی ہے۔
واضح رہے کہ خلیجی ممالک نے بھی امریکا کو ایرانی جوابی کارروائی کے خطرے سے آگاہ کیا تھا۔ اس کے بعد صدر ٹرمپ نے مزید فوجی آپریشن مؤخر کردیا۔
یاد رہے کہ امریکی فوج کے ہتھیاروں کی قلت کے خدشات بھی سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طویل جنگ کی صورت میں واشنگٹن کو ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔















