بانی پی ٹی آئی قیدِ تنہائی میں نہیں، اڈیالہ جیل کا عدالت کو جواب

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی کی قیدِ تنہائی کے الزامات کی تردید کی ہے۔ ان کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات اور اضافی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بانی پی ٹی آئی قیدِ تنہائی میں نہیں، اڈیالہ جیل کا عدالت کو جواب

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) بانی پی ٹی آئی کی جیل میں قید کے تین سال مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ میں قیدِ تنہائی اور امتیازی سلوک کے الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو قانونی تقاضوں کے مطابق دیگر قیدیوں کی طرح رکھا جا رہا ہے۔ انہیں جیل قواعد کے مطابق بہتر کلاس کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ قیدِ تنہائی کا نظام تقریباً ختم ہو چکا ہے، بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں نہیں رکھا گیا۔ ان کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی سات سیل پر مشتمل کمپاؤنڈ میں آزادانہ نقل و حرکت کرتے ہیں۔ جیل حکام کے مطابق ان کی صحت کی باقاعدہ دیکھ بھال کی جاتی ہے اور اضافی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ جیل میں ان کی رہائش و حالات کا معائنہ فرینڈ آف کورٹ سلمان صفدر نے کیا تھا اور ان کی حراست کو مناسب قرار دیا تھا۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ علیمہ خانم کے الزامات کو مسترد کیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں