لاہور میں تھانہ غازی آباد میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کی تحقیقات جاری، اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) تھانہ غازی آباد میں ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں اے ایس آئی ملوث پایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کے گھر والوں کو پیسوں کی آفر کی جبکہ تھانہ کے دیگر اہلکار بھی دباؤ ڈالتے رہے۔
ملزم اے ایس آئی نے لڑکی کو تھانے کے کمرے میں دودھ پلایا، پکوڑے کھلائے اور زیادتی کی۔ بعدازاں وہ لڑکی کو گھر چھوڑ کر آیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ انچارج انویسٹی گیشن کو بھی معطل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے، جبکہ تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔














