عمران خان کو جیل میں تین سال مکمل، سہولیات سے متعلق رپورٹ جاری

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ میں عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی تردید، انہیں بہتر کلاس قیدیوں کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کو جیل میں تین سال مکمل، سہولیات سے متعلق رپورٹ جاری

راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں تین سال مکمل ہو گئے ہیں، جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ان کی سہولیات سے متعلق اہم رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ انہیں قانونی طریقے سے دیگر قیدیوں کی طرح رکھا جا رہا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ عمران خان کو بہتر کلاس قیدی ہونے کی وجہ سے اضافی سہولیات دی گئی ہیں اور ان کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

عمران خان کو قدرتی روشنی، تازہ ہوا اور ورزش کی سہولت حاصل ہے جبکہ روزانہ معائنہ بھی کیا جاتا ہے، ان کے کھانے کا خاص انتظام ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں علیمہ خانم کی درخواست پر عدالت میں سماعت ہوگی جس میں جیل سپرنٹنڈنٹ نے اپنی رپورٹ جمع کروائی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں