وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، جس سے عوام کو جزوی ریلیف ملے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت توانائی نے نئی قیمتوں کا نفاذ 5 اگست 2026 سے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پہلے یہ 389 روپے 93 پیسے تھی۔
موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اب پیٹرول کی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگی، جو پہلے 331 روپے 95 پیسے تھی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق پورے ملک میں ہوگا اور یہ اوگرا کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں کے نظرثانی شدہ طریقہ کار کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے حالیہ دنوں میں بھی قیمتوں میں ردوبدل کیا تھا۔ تازہ فیصلہ صارفین کو جزوی ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔













