مولانا فضل الرحمان کا نئے صوبوں کی بحث پر سخت ردعمل، ملکی سلامتی کے خطرات کا ذکر

مولانا فضل الرحمان نے نئے صوبوں کی تشکیل کی بحث پر تنقید کی، بلوچستان اور کشمیر کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مولانا فضل الرحمان کا نئے صوبوں کی بحث پر سخت ردعمل، ملکی سلامتی کے خطرات کا ذکر

کوئٹہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) مولانا فضل الرحمان نے نئے صوبوں کی تشکیل کی بحث پر کہا ہے کہ طاقت سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر کی صورتحال بھی بہتر نہیں ہے۔ صوبے بنانا آسان کام نہیں ہے۔

مولانا نے کہا کہ نئے صوبے بنانا ایک انتظامی معاملہ ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں نئے صوبے تشکیل دیے جاتے ہیں، لیکن ہمیں اپنے ملک کی ساخت کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے صوبے بنانے کے بیان کو وضاحت کی ضرورت ہے۔ یہ ذاتی رائے ہے یا حکومت کی حمایت؟ عوام سے پوچھا جائے کہ وہ نئے صوبے چاہتے ہیں یا نہیں۔

مولانا نے کہا کہ ہر فیصلہ مشاورت سے ہونا چاہیے۔ قوموں کی شناخت کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ یہ کوئی کیک نہیں جسے آرام سے کاٹ دیا جائے۔

واضح رہے کہ مولانا نے سکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مختلف علاقوں میں عوام غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ کشمیر کے عوام کی آواز پر حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں