نیب کی ریکارڈ ریکوری، 2 ہزار 452 ارب روپے کی واپسی، عوامی دولت کی حفاظت

نیب نے 2 ہزار 452 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی، 10 لاکھ ایکڑ سے زائد زمین واگزار، مصنوعی ذہانت کے نظام کا اطلاق۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیب کی ریکارڈ ریکوری، 2 ہزار 452 ارب روپے کی واپسی، عوامی دولت کی حفاظت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) نیب نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 2 ہزار 452 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی ہے۔ اس کے ساتھ نیب کی ششماہی ریکوری کا کل حجم 5 ہزار 414 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

نیب کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان، سندھ، پنجاب اور اسلام آباد میں 10 لاکھ 78 ہزار 283 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرائی گئی ہے۔ سب سے زیادہ ریکوریز نیب سکھر نے کی ہیں۔

نیب سکھر نے بورڈ آف ریونیو سندھ اور سیکرٹری جنگلات کے تعاون سے 8,53,678 ایکڑ زمین بازیاب کرائی، جس کی مالیت 1.01 ٹریلین روپے ہے۔ نیب بلوچستان نے 2,09,544 ایکڑ زمین بازیاب کی ہے۔

یہ اقدامات نہ صرف مالیاتی فراڈ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں بلکہ عوامی دولت کی حفاظت یقینی بنائی گئی ہے۔ نیب نے 24,365 سے زائد متاثرہ افراد کو 42.303 ارب روپے واپس دلائے۔

یاد رہے کہ نیب نے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام اپنایا ہے، جس سے تفتیشی عمل تیز اور موثر ہوا ہے۔ پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی کو سینٹر آف ایکسی لینس کے طور پر فعال کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں