عبداللہ شفیق کی سنچری، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف زبردست جواب

ویسٹ انڈیز کے 344 رنز کے جواب میں پاکستان نے 2 وکٹوں پر 266 رنز بنا لیے۔ عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری اور بابر اعظم کی نصف سنچری اہم ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عبداللہ شفیق کی سنچری، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف زبردست جواب

پورٹ آف اسپین: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹوں پر 266 رنز بنا لیے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 344 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو 78 رنز کا خسارہ ہے۔

ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن 239 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل شروع کیا تھا۔ کھانے کے وقفے سے پہلے پوری ٹیم 344 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جسٹن گریوز نے 73 اور روسٹن چیس نے 70 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی، عبید شاہ اور علی عثمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی بیٹرز نے دوسرے دن شاندار کھیل پیش کیا۔ عبداللہ شفیق نے سنچری بنائی جبکہ بابر اعظم اور اذان اویس نے نصف سنچریاں مکمل کیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں 78 رنز کا مزید خسارہ ہے۔ عبداللہ شفیق 107 اور بابر اعظم 86 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں