فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر 5 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم جیت لی، انگلینڈ اور فرانس بھی انعامی رقم کے حقدار بنے۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل جیت لیا۔ مقابلے میں اسپین نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی، فیصلہ کن گول فیرن ٹوریس نے کیا۔
اسپین کو 5 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم ملی جبکہ ارجنٹینا کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا انعام دیا گیا۔ انگلینڈ نے 2 کروڑ 90 لاکھ اور فرانس نے 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز حاصل کیے۔
سنسنی خیز فائنل کا ریگولر ٹائم بغیر کسی گول کے ختم ہوا، اضافی وقت میں ٹوریس کے گول نے اسپین کو فتح دلائی۔
یہ اسپین کا 16 سال بعد دوسرا ورلڈ کپ ٹائٹل ہے، 2026 کے ایونٹ میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی تقسیم ہوئی۔
یاد رہے کہ 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی، 2026 میں یہ رقم بڑھا دی گئی۔















