شکیرا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران اپنی ہاف ٹائم پرفارمنس سے ہزاروں شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ ان کی دائی دائی پرفارمنس نے مداحوں کو محظوظ کیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں شکیرا کی ہاف ٹائم پرفارمنس نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے اسٹیڈیم بھر میں موجود ہزاروں شائقین کو اپنی دھنوں پر مسحور کر دیا۔
شکیرا کی پرفارمنس کا مرکز دائی دائی تھا، جو ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ ہے۔ انہوں نے نائجیریا کے برنا بوائے کے ساتھ گانے کی ریکارڈنگ کی تھی۔ شکیرا کی دھن پر پورا اسٹیڈیم جھوم اٹھا۔
شکیرا نے زرد لباس میں ملبوس درجنوں رقاصوں کے ساتھ اسٹیج پر قدم رکھا۔ پرفارمنس کے آغاز پر ہی شائقین نے بھرپور انداز میں ان کا ساتھ دیا اور اسٹیڈیم موسیقی کی دھنوں سے گونج اٹھا۔
انہوں نے اس شو کی تیاری کئی ہفتے قبل شروع کی تھی اور دنیا بھر کے مداحوں سے دائی دائی پر اپنی ڈانس ویڈیوز بھیجنے کی اپیل کی تھی تاکہ منتخب مداحوں کو پرفارمنس میں شامل کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ یوگنڈا کے بچوں کے ڈانس گروپ گھیٹو کڈز نے بھی شکیرا کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا۔ انہوں نے اس تجربے کو اپنے اور پورے یوگنڈا کے لیے خواب کی تعبیر قرار دیا۔















