فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل ٹکٹ کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ، نئے ریکارڈ قائم

فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل ٹکٹ امریکی تاریخ کے مہنگے ترین، میٹ لائف اسٹیڈیم میں قیمتیں 28 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں، شائقین کی بھرپور دلچسپی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل ٹکٹ کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ، نئے ریکارڈ قائم

نیو جرسی: (رائیٹ ناؤنیوز). فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میچ کے ٹکٹ امریکی کھیلوں کی تاریخ کے سب سے مہنگے ٹکٹ بن گئے ہیں۔ میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہونے والے اس ایونٹ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق فائنل میچ کے لیے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 6 ہزار 943 ڈالر جبکہ اوسط قیمت 11 ہزار 327 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ قیمتیں امریکی کھیلوں کی تاریخ میں کسی بھی تقریب کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹ لائف اسٹیڈیم کے سیکشن 115A میں ایک نشست کی قیمت 28 ہزار 479 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل 2024 کے سپر باؤل ٹکٹ اوسطاً 9 ہزار 411 ڈالر کے ساتھ مہنگے ترین ٹکٹ سمجھے جاتے تھے۔

یہ قیمتیں اس بات کی عکاس ہیں کہ فیفا ورلڈ کپ کی مقبولیت اور اہمیت کتنی بڑھ چکی ہے۔ عالمی سطح پر فٹ بال کے شائقین اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے بھاری رقم خرچ کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ نہ صرف فٹ بال کی دنیا میں بلکہ کھیلوں کی تاریخ میں بھی یادگار ہو گا۔

دیگر متعلقہ خبریں