گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر صدر اور وزیراعظم کا اظہار عقیدت، تحفظ کی قربانی کی مثال

گروپ کیپٹن عاصم طارق نے ایک بے گناہ خاتون کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کی۔ صدر اور وزیراعظم نے ان کی قربانی کو قومی خدمت کی اعلیٰ مثال قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر صدر و وزیراعظم کا اظہار عقیدت، تحفظ کی قربانی کی مثال

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) صدر آصف علی زرداری نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ خاتون کے تحفظ کے لئے جان قربان کرنا قومی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے۔

صدر مملکت نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے اسلام آباد میں اس واردات کو باعث تشویش قرار دیا اور مکمل سدباب کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گروپ کیپٹن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عاصم طارق کی بے مثال جرأت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔

یاد رہے کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر ایک خاتون کے تحفظ کے دوران ہوئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں