فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش، فرانس، ناروے اور انگلینڈ پہنچ چکی ہیں، مزید ٹیمیں راؤنڈ آف 16 کے میچز کے بعد منتخب ہوں گی۔
امریکا: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے چار ٹیمیں منتخب ہو چکی ہیں۔ مراکش، فرانس، ناروے اور انگلینڈ نے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔
ناک آؤٹ مرحلے کے راؤنڈ آف 16 کے مقابلے جاری ہیں، جن کے دوسرے روز تک چار ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ راؤنڈ آف 16 کے دوران بعض ٹیموں نے شاندار فتوحات حاصل کیں جبکہ کچھ کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔
اب راؤنڈ آف 16 کے چار اہم مقابلے باقی ہیں۔ ڈلاس میں پرتگال اور اسپین کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ سیئٹل میں امریکا اور بیلجیئم کے درمیان میچ ہوگا۔
7 جولائی کو وینکوور میں سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا کا مقابلہ ہوگا، اٹلانٹا میں ارجنٹینا اور مصر آمنے سامنے ہوں گے۔ ان مقابلوں کے فاتحین کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے۔
یاد رہے کہ کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز 9 جولائی سے ہوگا۔ پہلے میچ میں فرانس اور مراکش کی ٹیمیں بوسٹن میں مدمقابل ہوں گی۔















