اٹلی کے پیسا یونیورسٹی کے طلباء نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز بنایا، جو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہوگیا۔
اٹلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پیسا یونیورسٹی کے انجینئرنگ کے طلباء نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا ہے۔ اس جہاز نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں جگہ بنالی ہے۔
یہ جہاز 20.04 میٹر پروں کی لمبائی اور 7 میٹر مجموعی لمبائی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اسے بولونیا میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
انجینئرنگ طلباء کی ٹیم نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ کلاسز میں چھوٹے کاغذی جہازوں سے شروع ہوا اور پھر ایک تحقیقی منصوبہ بن گیا۔
یہ جہاز 59 میٹر کی دوری تک اڑایا گیا، جبکہ اس کے لیے 300 کلو گرام کاغذ اور 60 کلو گرام گلیو استعمال ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے کا ریکارڈ 2013 میں قائم ہوا تھا، جو اس جہاز کی پرواز نے توڑ دیا۔














