وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وضاحت کی ہے کہ ٹیلی کام بل سے ذاتی زمین پر قبضہ نہیں ہوگا اور تیز رفتار انٹرنیٹ فراہمی بل کا مقصد ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ٹیلی کام بل کے تحت کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا۔ نجی پراپرٹیز کے متعلق کیٹگریز طے کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ ٹیلی کام بل کے حوالے سے مالی بے ضابطگیوں اور دیگر الزامات کی انکوائری کی جائے گی۔ وزیراعظم سے اس حوالے سے درخواست کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے ٹیلی کام بل کا مقصد ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ہے۔ قانون سازی اتفاق رائے سے کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر خدمات مل سکیں۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نجی پراپرٹی سے فائبر بچھانے کے لیے مالک کی اجازت ضروری ہوگی۔ ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ میں 6 ترامیم کے ساتھ بل منظور کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کمیٹی نے بل میں کسی ایک کمپنی کو نوازنے کے شواہد نہیں پائے ہیں۔ کمیٹی نے بل میں موجود تمام سقم دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔














