حسن جہانگیر کا ریکھا کے مبینہ محبت نامے پر تبصرہ، رازدارانہ جواب

حسن جہانگیر نے ریکھا کے مبینہ محبت نامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ باتیں راز ہی رہنی چاہئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حسن جہانگیر کا ریکھا کے مبینہ محبت نامے پر تبصرہ، رازدارانہ جواب

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار حسن جہانگیر نے بھارتی اداکارہ ریکھا کے مبینہ محبت نامے سے متعلق سوال پر دلچسپ ردِعمل دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ محبت کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے، لیکن کچھ باتیں راز ہی رہنے دینی چاہئیں۔

حسن جہانگیر نے بتایا کہ بھارت میں انہیں بے حد محبت ملی اور کبھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ان کے مطابق مادھوری، گووندا، شاہ رخ خان، سلمان خان اور متھون ان کے دوست ہیں اور ان سے رابطہ رہتا ہے۔

حسن جہانگیر نے اپنی زندگی کے ایک اہم واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انہیں بطور ہیرو کئی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن انہوں نے 7 بڑی فلموں کی آفرز مسترد کر دیں اور پاکستان واپس آگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان فلموں میں نیلم اور مادھوری ڈکشٹ سمیت دیگر بڑی اداکارائیں شامل تھیں۔ ممکن ہے کہ اگر وہ ان میں کام کرتے تو وہ فلمیں بڑی کامیاب ثابت ہوتیں۔

یاد رہے کہ حسن جہانگیر کا گانا ‘ہوا ہوا’ بھارت میں بے حد مقبول ہوا تھا، جس سے انہیں وہاں شہرت ملی۔

دیگر متعلقہ خبریں