فیفا ورلڈکپ میں مصر کی تاریخی فتح، فلسطین کے نام کردی

مصر نے فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کی۔ فتح فلسطینی عوام کے نام کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیفا ورلڈکپ میں مصر کی تاریخی فتح، فلسطین کے نام کردی

قاہرہ: (رائیٹ ناؤنیوز) مصر نے فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-4 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کرلی۔ مقررہ وقت اور اضافی وقت کے بعد مقابلہ 1-1 سے برابر تھا۔ فیصلہ کن مرحلہ پنالٹیز پر ہوا۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں حسام عبدالمجید نے اہم کک اسکور کی جبکہ آسٹریلیا کے دو کھلاڑی اپنی پنالٹیز ضائع کر بیٹھے۔ مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے فتح فلسطینیوں کے نام کی اور ان کے لیے دعا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی مصری عوام کے ساتھ ساتھ فلسطینی بھائیوں کے لیے بھی ہے۔ فتح کے بعد حسام حسن نے مصر اور فلسطین کے پرچم اٹھائے۔ کھلاڑیوں نے سجدہ شکر بھی ادا کیا۔

غزہ میں مصر کی کامیابی کا بھرپور جشن منایا گیا۔ سوشل میڈیا پر متاثرہ علاقوں میں فلسطینی شائقین کو مصر کی فتح پر خوشیاں مناتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ مصر نے پہلی مرتبہ ورلڈکپ ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کی ہے جو ان کے فٹبال تاریخ کا اہم باب ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں