پی سی بی بڑا فیصلہ، کرکٹرز کیلئے 1100 ملین روپے مختص

پی سی بی کا کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1100 ملین روپے مختص کرنے کا اعلان، ویمن کرکٹرز کی فیسوں میں بھی اضافہ کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1100 ملین روپے مختص کیے، معاہدوں کی تفصیلات جاری

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہوں اور میچ فیس کے لیے 1100 ملین روپے مختص کر دیے ہیں۔ رواں سال 45 کرکٹرز کو پانچ کیٹیگریز میں معاہدے دیے جائیں گے۔

کیٹیگری اے بی کو ٹیسٹ میچ کی فیس 15 لاکھ، ون ڈے ساڑھے 7 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی میں 5 لاکھ روپے ملیں گے۔ دیگر کیٹیگریز میں بھی فیسوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

اس وقت 30 زیرمعاہدہ کھلاڑیوں کو مختلف فارمیٹس میں مختلف معاوضے مل رہے ہیں۔ ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مجموعی طور پر 175 پلیئرز سے معاہدے ہوں گے۔

ویمن کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ فیس میں بھی نظرثانی کی گئی ہے۔ مختلف کیٹیگریز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گولڈ کی 20 پلیئرز کو ماہانہ 55 ہزار اور سلور کی 50 کرکٹرز کو 40 ہزار روپے ملیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے ویمن ڈومیسٹک کرکٹ میں 2 نئے ٹورنامنٹس کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا ہے، جن پر 70.57 اور 59.13 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں