سینیٹر فیصل واوڈا کا اسحاق ڈار کے استعفے کا مطالبہ، حکومتی سکینڈل پر شدید تنقید

سینیٹر فیصل واوڈا نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ ان کے مبینہ قریبی رشتے دار پر غیر ملکی خواتین کے ساتھ زیادتی کے الزامات ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سینیٹر فیصل واوڈا کا اسحاق ڈار کے استعفے کا مطالبہ، حکومتی سکینڈل پر شدید تنقید

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کو فیملی کارپوریشن کی طرح چلایا جا رہا ہے۔

سینیٹر واوڈا نے کہا کہ اسحاق ڈار کے مبینہ قریبی رشتے دار پر غیر ملکی خواتین کے ساتھ زیادتی، تشدد اور بھتہ خوری کے الزامات ہیں۔ اس واقعے پر غیر ملکی سفارتخانے کی مداخلت کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت اس واقعے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کیس کو ریپ کے بجائے بھتے تک محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 164 کا بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر ایلیٹ کلاس نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ کچھ جمہوری جنازے ملک کو لوٹنے کے بعد اب عزتیں بھی لوٹ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت یا لیڈر کی طرف سے مذمتی بیان نہیں آیا۔ خواتین کے حقوق کے چیمپینز بھی خاموش ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں