پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں جون 2026 میں 22.63 فیصد کمی واقع ہوئی، جو ماہانہ بنیادوں پر ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں جون 2026 میں 22.63 فیصد کمی دیکھی گئی۔ یہ کمی ماہانہ بنیادوں پر ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جون 2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں۔ جبکہ جون 2025 میں یہ برآمدات 1 ارب 52 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں۔
مزید بتایا گیا کہ مئی 2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔ جون 2026 میں برآمدات کی کمی کے باوجود مالی سال 26-2025 میں معمولی اضافہ ہوا۔
مالی سال 26-2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 0.34 فیصد بڑھ کر 17 ارب 97 کروڑ ڈالرز ہو گئیں۔ گزشتہ مالی سال میں یہ برآمدات 17 ارب 91 کروڑ ڈالرز تھیں۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلی اور معاشی دباؤ کے سبب پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔












