پاکستان کا تجارتی خسارہ 39.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، برآمدات میں کمی تشویشناک

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ایس ایم تنویر نے پاکستان کے تجارتی خسارے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے برآمدات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا تجارتی خسارہ 39.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، برآمدات میں کمی تشویشناک

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ 39.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ یہ گزشتہ چار برسوں کی بلند ترین سطح ہے جو ملکی معیشت کے لیے تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال کے دوران درآمدات میں 8 فیصد اضافہ جبکہ برآمدات میں 6 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار ملکی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ قرض یا ترسیلاتِ زر سے معیشت کی خودمختاری ممکن نہیں، برآمدات میں اضافے کے بغیر پائیدار معاشی استحکام نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی کی بلند لاگت پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈی میں غیر مسابقتی بنا رہی ہے۔ حکومت کو فوری طور پر علاقائی ممالک کے برابر مسابقتی بجلی کا ٹیرف نافذ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایس ایم تنویر نے حکومت کو تجارتی خسارے پر قابو پانے اور برآمدات بڑھانے کے لیے طویل المدتی اور مؤثر معاشی پالیسی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں