ناروے کا اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی کی تجویز، فلسطین کے حق میں فیصلہ

ناروے نے فلسطین میں اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی کی تجویز دی ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ناروے کا اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی کی تجویز، فلسطین کے حق میں فیصلہ

اوسلو: (رائیٹ ناؤ نیوز) ناروے نے اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی کی تجویز دی ہے۔ یہ تجویز فلسطینی مقبوضہ علاقے میں بستیوں سے تجارت کو روکنے کے لیے ہے۔

مجوزہ قانون کے تحت اسرائیلی بستیوں میں تیار شدہ سامان کی درآمد اور وہاں برآمدات پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ بستیوں میں جائیداد کی خریداری اور تعمیراتی یا فروخت سے منسلک خدمات پر بھی پابندی ہوگی۔

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارٹ ایڈے نے کہا ہے کہ یہ بستیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اور دو ریاستی حل کے امکانات کو کمزور کرتی ہیں۔

ایڈے نے کہا ہے کہ ہم غیر قانونی بستیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ قدم بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مشاورت کا عمل 19 ستمبر تک جاری رہے گا، جس کے بعد حکومت اس تجویز کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر غور کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں