آئندہ مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو 4 فیصد مقرر، مختلف اہم منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 4 فیصد اور مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ حکومت نے زرعی شعبے کا ہدف 3.8 فیصد اور صنعتی شعبے کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق سرمایہ کاری کا ہدف جی ڈی پی کا 15 فیصد، برآمدات کا ہدف 32.9 ارب ڈالر اور درآمدات کا ہدف 70 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ ترسیلات زر کا ہدف 42 ارب 40 کروڑ ڈالر رکھا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے لیے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے 26 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ داسو ہائیڈرو پاور کے لیے 21 ارب اور کراچی بلک واٹر سپلائی کے لیے 10 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
دانش اسکولز، وزیراعظم ہیلتھ پروگرام اور مختلف موٹروے منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔ این 25 کوئٹہ کے لیے 100 ارب روپے اور سکھر حیدرآباد موٹروے کے لیے 30 ارب روپے مختص ہوں گے۔
واضح رہے کہ مالی سال 2026-27 کے لیے 17.5 ٹریلین روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ حکومت نے روزگار کے 20 لاکھ نئے مواقع پیدا کرنے کا ہدف رکھا ہے۔















