ایرانی حملے میں رمات ڈیوڈ ایئربیس کو نقصان، اسرائیل کی تصدیق

اسرائیلی فوج نے ایرانی میزائل حملے میں ایئربیس کے نقصان کا اعتراف کیا۔ سیٹلائٹ تصاویر میں ہینگر کے قریب نقصان کے آثار دیکھے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی فوج نے ایرانی میزائل حملے کا اعتراف کرلیا، ایئربیس کو نقصان

تل ابیب: (رائیٹ ناؤنیوز) اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل حملے میں رمات ڈیوڈ ایئربیس کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ اعتراف پہلی بار حالیہ جنگ کے دوران کیا گیا ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر میں ہینگر کے قریب نقصان کے آثار دیکھے گئے ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ نقصان براہ راست حملے سے نہیں بلکہ دفاعی نظام سے تباہ ہونے والے ملبے سے ہوا۔

فوجی حکام نے بتایا ہے کہ اس حملے میں کوئی فوجی سازوسامان یا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایئربیس کی معمول کی کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔

رامات ڈیوڈ فضائیہ کا اہم اڈہ ہے اور شمالی محاذ پر کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہاں نقصان کی خبر کو اسرائیل اور خطے میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے خطے میں کشیدگی کے باعث کیے تھے۔ صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کی درخواست کی تھی جس پر فریقین نے اتفاق کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں