قومی اقتصادی کونسل کا اہم فیصلہ، آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ منظور

قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف پروگرام پر عمل پیرا ہونے کی کوششوں کا ذکر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی اقتصادی کونسل کی آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری، معاشی بہتری کی کوششیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، جس میں وفاقی وزراء اور وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

اجلاس میں رواں مالی سال 26-2025 کے ترقیاتی بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔ صوبوں کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکلات کے باوجود آئی ایم ایف پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ حکومت نے عوام کو تیل کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا۔ بروقت اقدامات سے پٹرول کی فراہمی برقرار رہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش جاری ہے۔ صوبوں کے ساتھ مزید وسائل پیدا کرنے پر گفتگو ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے بات چیت ہوئی، جنہوں نے پاکستان کی معاشی کوششوں کو سراہا۔

دیگر متعلقہ خبریں