اسرائیل دنیا کے جارح ممالک میں شامل، عالمی تنازعات 2025 میں بلند ترین سطح پر

پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ اوسلو کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں عالمی تنازعات کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اسرائیل کو جارح ممالک میں شمار کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیل دنیا کے جارح ممالک میں شامل، عالمی تنازعات 2025 میں بلند ترین سطح پر

اوسلو: (رائیٹ ناؤ نیوز) پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ اوسلو کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 2025 میں عالمی تنازعات کی تعداد دوسری جنگ عظیم کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں اسرائیل کو دنیا کے سب سے زیادہ جارح ممالک میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 2025 میں 65 تنازعات ریکارڈ کیے گئے جن میں ریاستیں براہ راست شامل تھیں، جو 1946 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ماہر سیری آس روسٹاڈ نے بتایا کہ اسرائیل 2025 میں پانچ تنازعات میں شامل رہا، جن میں غزہ، لبنان، شام، ایران اور یمن شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے بعد عالمی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ 2025 میں براہ راست جنگی تنازعات کی تعداد دوگنی ہوکر آٹھ تک پہنچ گئی، جن میں روس-یوکرین جنگ شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں